ہمارے بارے میں
ملک میں پہنچنے پر پناہ گزین ایک پیچیدہ سماجی موافقت میں شامل ہوتے ہیں جس کی آخر میں ان کا یا تو سماجی انضمام یا سماج سے علیحدگی ہو سکتی ہے- پناہ گزیں زبردست مہاجرت اور بربادی کا زخم برداشت کرتے ہیں لیکن ان میں زندہ رہنے کی طاقت بھی ہے- فاؤنڈیشن براۓ رسائی حقوق یعنی Foundation for Access to Rights – FAR میں ہم یقین کرتے ہیں کہ پناہ گزیں اور پناہ کے متلاشی افراد جانکاری حاصل کرنے کے حق دار ہیں، یہ سماج میں ان کی فعال شمولیت اور طاقت حاصل کرنے میں ایک بے حد اہم قدم ہے جو ان کی خراب حالت کو کم خراب محسوس کرنے میں مفید ہے- اس لیے، جدید مواصلات ٹیکنالوجی غور میں رکھتے ہوئے ہم نے ایک آن لائن پلیٹ فارم Migrantlife.bg بنایا-
Migrantlife.bg پناہ گزینوں کے لئے بنایا گیا ہے- اس میں جدید ترین، قبل رسا جانکاری ہے- یہ ویب سائٹ چار مختلف زبانوں میں دستیاب ہے اور آپ کو قدم بقدم بنیادی ہدایات دیتی ہے کہ بلغاریہ میں داخل ہوتے ہی روزانہ روکوں کو کس طرح حل کرنا چاہیے- سب سے پیچیدہ عدالتی کارروائیاں بھی آسان زبان میں سمجھائی گئی ہیں تاکہ تمام افراد انھیں سمجھ پائیں- یہ سب کچھ نہیں، ہم نے ایک انٹرایکٹو services map بنایا ہے جس سے آپ کو تفصیلات ملنے والی ہیں کہ اسپتال، وکیل اور مرکز زبانہا کہاں کہاں مل سکتے ہیں- اس طرح ایک ہی کلک کر کے آپ ضروری جانکاری پا سکتے ہیں- 
ہمارا مہم
ہماری تمام کوششیں پناہ کے ان متلاشیوں اور پناہ گزینوں کو امید اور تعاون دینے کی ہیں جو بلغاریہ میں اپنی زندگی بتانا چاہتے ہیں-  
MIGRANTLIFE.BGکس طرح پیدا ہوا
Migrantlife.bg ایک دوسرے ویب سائٹ کا وارث ہے، Refugee.info کا- سنہ ٢٠١٧ میں International Rescue Committee نے Foundation for Access to Rights – FAR سے رابطہ کر کے فاؤنڈیشن کو اپنا مقامی پارٹنر بنایا تاکہ اپنا بلغارین سیکشن ہو سکے اور Refugee.Info پر بلغاریہ میں دستیاب خدمات کی جانکاری اپلوڈ کیا جا سکے- لیکن ٢٠١٨ کے آخر میں Refugee.Info نے بلغاریہ کے متعلق جانکاری اور سروس میپ کو اپ ڈیٹ کرنا بند کیا اور یہ طے کیا کہ اپنے پلیٹ فارم سے تمام جانکاری ہٹا کر اسے FAR کو دے- Refugee.info کے اچھے نتیجوں کے بارے میں فاؤنڈیشن جانتی تھی اور انھیں آگے بڑھانے کی امید سے Migrantlife.bg کا خیال پیدا ہوا- اسی طرح ہمارا افسانہ شروع ہوا-
ہماری ٹیم سے ملیے      
Foundation for Access to Rights – FAR کو بلغاریہ میں پناہ کے متلاشی افراد کو قانونی امداد دینے میں ماہر ہے اور اس کا اس کام میں بڑا اچھا تجربہ ہے-
ولیریا الاریوا (Valeria Ilareva) ہماری صدر وکیل ہے جنہوں نے FARکو قائم رکھا اور مہاجرت اور پناہ کے متعلق قانون میں ان کا ١٨ سال سے زیادہ تجربہ ہے- وہ Migrantlife.bg کی ڈائریکٹر ہے اور ان کی ذمہ داری ہے کہ ویب سائٹ میں ساری جانکاری قانون کے مطابق اور سمجھنے کے لئے آسان ہو-
ماگدالینا میتیوا (Magdalena Miteva) ہماری کونٹینٹ ایڈیٹر اور سروس میپنگ ایڈیٹر ہے- وہی مضمون تیار کرتی ہے اور پلیٹ فارم اور انٹرایکٹو میپ کو اپ ڈیٹ کرتی ہے-
لیکن یہ سب کچھ نہیں...
ہماری ٹیم کے اہم حصے اور بہت سارے لوگ ہیں جیسے ہمارے پناہ گزین، رضاکار، مصنف، صحافی، آئی ٹی ٹیم وغیرہ- ان سب کی مدد سے ویب سائٹ ممکن ہے اور اس کی شکل خوبصورت اور فائدہ مند ہو پائی ہے-
  Migrantlife.bg کا لطف اٹھائیں اور اپنی رائے بھیجیں!